اٹلی میں’ ریڈ زون ‘لاک ڈاون کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہوا
میلان(سید وجاہت بخاری) اٹلی میں رات کے 10 بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو لگا کر 'ریڈ زون' لاک ڈاون میں نئے سال کا آغاز کیا گیا ،اس موقع پر پارٹیوں کے انعقاد پر بھی پابندی رہی۔تفصیل کے مطابق اٹلی میں لوگ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے اجتماعات کی روک تھام کو یقینی بنا یا ۔اٹلی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت میں خاصا اضا فہ ہوااور لوگوں نے گھروں میں بیٹھ کر کھانے پینے کی اشیاءآرڈر کیں ۔