جلسے جلوس کرنے کا بیانیہ جاتی امرا میں اپنی موت آپ مر گیا: فردوس عاشق اعوان

جلسے جلوس کرنے کا بیانیہ جاتی امرا میں اپنی موت آپ مر گیا: فردوس عاشق اعوان
جلسے جلوس کرنے کا بیانیہ جاتی امرا میں اپنی موت آپ مر گیا: فردوس عاشق اعوان
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ کر سکی، جلسے جلوس منعقد کرنے کا بیانیہ جاتی امرا میں اپنی موت مر گیا۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر اجتماع میں یہ سب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، 2020 کا سورج پی ڈی ایم رہنماؤں کے استعفوں کی راہ تکتے تکتے غروب ہو گیا۔ 

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ ملکی اور عوامی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے لیے ہے،یہ رنگ بازی ، شہر شہر گھومنے والے تھیڑ کا ایجنڈا ملکی مفاد میں نہیں ہے، یہ 11جماعتوں کا گٹھ جوڑ اپنا ذاتی درد لے کر آیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی ایک ایجنڈے پر راضی نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف کا بیانیہ جیت گیا، پہلے ان کا بیانیہ سکڑا، اب پی ڈی ایم خود منجمد ہونے جارہی ہے،ان کی ایک جماعت ویڈیو لنک پارٹی بن چکی ہے۔  

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -