پی ڈی ایم ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات  میں حصہ لے گی یا نہیں؟اصولی فیصلہ سامنے آگیا

پی ڈی ایم ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات  میں حصہ لے گی یا نہیں؟اصولی فیصلہ ...
پی ڈی ایم ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات  میں حصہ لے گی یا نہیں؟اصولی فیصلہ سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ  ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہے،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے فیصلہ بعد میں ہوگا۔

پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پرتو ہم کسی الیکشن کے خلاف نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے پوری تفصیل کے ساتھ اپنی قانونی اور سیاسی پوزیشن کو واضح کیا ہے اور تجاویز سامنے رکھی ہیں، پیپلز پارٹی کی تمام تجاویز پر بات ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی صاحب بغیر پروگرام کے میرے پاس آئے انہوں نے نیشنل ڈائیلاگ کا فلسفہ بیان کیا جسے میں نے  خارج از امکان قرار دیا۔کیوں پاکستان کو دنیا میں بے عزت کیا جارہا ہے؟کرسی پر بیٹھا شخص مہرہ ہے،ہم اس کے پیچھے بیٹھے افراد کو بھی ڈسکس کریں گے،قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ابھی اس پر  کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -