"مسلم لیگ ن کے تمام استعفے میرے پاس آچکے" مریم نواز کا دعوی

"مسلم لیگ ن کے تمام استعفے میرے پاس آچکے" مریم نواز کا دعوی
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کے استعفے میرے پاس آچکے ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کے سربراہی اجلاس کے بعد مریم نواز نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے جن ارکان کے استعفے غلطی سے سپیکر کے پاس چلے گئے ہیں وہ استعفے سے مکررہے ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ ہمارے شیراب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن جماعتوں کے تمام استعفے پارٹی قیادت کے پاس پہنچ چکے ہیں،حکومت کے پاس 31جنوری تک کی مہلت ہے،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا راولپنڈی کی طرف ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -