انتہاپسند بھارتی حکومت کا ایک اور مسلم دشمن ا قدام،آسام میں مدارس بند کرنے کابل منظور 

انتہاپسند بھارتی حکومت کا ایک اور مسلم دشمن ا قدام،آسام میں مدارس بند کرنے ...
انتہاپسند بھارتی حکومت کا ایک اور مسلم دشمن ا قدام،آسام میں مدارس بند کرنے کابل منظور 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مسلم دشمن سرکار نے  آسام میں تمام  دینی مدارس بند کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ریاست میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والے تمام مسلم مدارس کو اپریل تک بند کردیا جائے گا،اور ان 700مسلم مدارس کو سیکنڈری اور ہائی اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے اقدام کا مقصد بھارت سے مسلمانوں کا صفایا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ریاست کے وزیر ہیمانتا بسواس شرما نےچند ماہ قبل کہا تھا کہ ریاستی حکومت، ان تمام سرکاری مدرسوں کو بند کردے گی جو سرکاری فنڈز سے چلائے جارہے ہیں،سرکاری فنڈ  سے مذہبی تعلیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

بین الاقوامی -