شمالی کوریا کے رہنما کا اپنی عوام کے نام خط
کوریا (رضا شاہ)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی عوام کو نئے سال کی مبارکباد کا اظہار معمول کے خطاب کی بجائے اپنے ہاتھ سے لکھے خط سے کیاجس میں انہوں نے ایک نئے دور کو متعارف کرانے کے لئے سخت محنت کرنے کا عزم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے نظریات اور خواہشات کو پورا کیا جائے گا۔
چھبیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے کسی رہنما نے اپنے لوگوں کو نئے سال کے دن کی مبارکبادی بھیجی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام جنوری میں آٹھویں حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں ہونے والے اعلانات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ اس پروگرام میں ایک نئے معاشی ترقیاتی منصوبے اور ممکنہ طور پر جو بائیڈن انتظامیہ کے لئے ایک پیغام شامل ہوگا۔