وزیر اعظم عمران خان کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ترین اقدامات لینے کی ہدایت 

وزیر اعظم عمران خان کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ترین اقدامات لینے کی ...
وزیر اعظم عمران خان کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ترین اقدامات لینے کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نےسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ترین اقدامات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، انسداد سمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد سمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہزاد اکبرمرزا ، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان، کامرس، پیٹرولیم، بحری امور اور داخلہ ڈیویژن کے سیکریٹری صاحبان، چیرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹریز، ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آء جی صاحبان بھی شریک ہوئے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کےسمگلڈ تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کے اس وقت ملک میں دو ہزار 94 پیڑول پمپس سمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کےسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا جو کے غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لیے جائیں۔

مزید :

قومی -