آسٹریا میں نئے سال کی آمد پر جشن مناتے نوجوانوں نے ہنگامہ برپا کردیا ،دو افراد گرفتار 

آسٹریا میں نئے سال کی آمد پر جشن مناتے نوجوانوں نے ہنگامہ برپا کردیا ،دو ...
آسٹریا میں نئے سال کی آمد پر جشن مناتے نوجوانوں نے ہنگامہ برپا کردیا ،دو افراد گرفتار 

  

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں نئے سال کی آمد پر نوجوانوں نے جشن مناتے ہوئے پٹاخے چلا کر اور پتھراﺅ کر کے ہنگامہ برپا کردیا جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ویانا کے علاقے رومن پلاٹس کے قریب نوجوانوں نے پٹاخے چلائے جس سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے ۔نوجوانوں نے سڑک کنارے پڑے کچرے کے ڈبوں اور بینچوں کو بھی تباہ کیا۔پولیس موقع پر پہنچی تو نوجوانوں نے پولیس پر پتھراﺅ شروع کردیا جس پر ویانا پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی ترجمان باربرا گاس نے کہا ہم آتش بازی سے املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -