جہلم میں ماں نے اپنے تین بچوں کو قتل کر دیا اور خود کشی کی کوشش، لیکن وجہ کیا تھی ؟ افسوسناک انکشاف
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)غربت سے تنگ آ کر جہلم کے نواحی گاوں ہرن پور میں ماں نے اپنے تین بچوں کو قتل کر دیا اور خود کشی کی کوشش کی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاہے جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو بھی ہسپتال پہنچا دیا گیاہے ، بچوں کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان ہیں ۔ خاتون کا شوہر رکشہ چلاتاہے اور واقعہ کے وقت وہ روزگار کی تلاش میں گھر سے باہر تھا ، خاتون نے اپنے بچوں کے گلے کر تیز چھری سے کاٹا اور پھر خود پر بھی چھری چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔