پولیس نے ڈکیتی وارات کے دوران اغوا ہونے والے 14 ماہ کے بچے کو 24 گھنٹے میں بازیاب کروالیا
خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے ڈکیتی واردات کے دواران 14 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔
تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر کی رات کو چار ڈاکو شہری خلیل کے گھر داخل ہوئے،ملزمان نے گھر سے 18 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹا،اس دوران ملزمان 14 ماہ کے بچے عبدالرحمن کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے دوران دو ملزمان کواٹک سے گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروالیا۔پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے جلد ہی انکو گرفتار کرلیا جائے گا۔
خوشاب کے علاقہ تھانہ جوہر آباد سے ڈکیتی واردات کے دوران اغوا ہونے والے 14 ماہ کے بچے کو پولیس نے 24 گھنٹے میں بازیاب کرواکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان 18 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
— Crime World (@CrimeWorld5) January 1, 2022
شاباش پنجاب پولیس
شاباش سرگودھا پولیس@OfficialDPRPP pic.twitter.com/QOzbIJMgst