ڈرم سے بہنوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ، ملزمان مقتولین کی 5 بچیوں کو قتل کرنے کے لیے کیا کیا کرتے رہے؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

ڈرم سے بہنوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ، ملزمان مقتولین کی 5 بچیوں کو قتل کرنے ...
 ڈرم سے بہنوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ، ملزمان مقتولین کی 5 بچیوں کو قتل کرنے کے لیے کیا کیا کرتے رہے؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماموں کانجن کے علاقہ میں  نہر سے ملنے والے ڈرم سے نعشوں کی برآمدگی کیس میں تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی پانچ بچیوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔بچیوں کو قتل کرنے کے لیے ملزما ن نے گلہ دبانے کی کوشش کی مگر ہمت نہ ہوئی تو ان کو بے ہوش کرنے کے بعد رضائی میں لپیٹ کر ساہیوال کے قریب  ریلوے لائن پر رکھ دیا،تاہم پھاٹک پر موجود عملے نے بروقت کارروائی کرکے بچیوں کو بچالیا۔
واضح رہے کہ گرفتار تین ملزمان نے دونوں بہنوں زینب اور آمنہ  کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 2 ملزمان بھائی ہیں جب کہ تیسرا ان کا ساتھی ہے زینب اور آمنہ دونوں بہنیں تھیں اور ان کی وہاڑی میں شادیاں ہوئی تھیں، مقتولہ زینب کی 3 بیٹیاں اور آمنہ کی 2 بیٹیاں تھیں. دونوں بہنوں کی عمر فاروق اور اس کے بھائی ابوبکر سے بھی دوستی تھی۔۔ملزمان نے پہلے وہاڑی میں مقتولہ زینب کے خاوند ظفر کو بھی قتل کر دیا تھا۔وقوعہ کے روز  زینب اور آمنہ اپنے آشناؤں سے ملنے ماموں کانجن گئی تھیں۔ ظفر کے قتل کے بعد زینب عمر فاروق سے شادی کی ضد کرنے لگی، لیکن عمر کےانکار پر زینب نے شوہر کے قتل میں پکڑانے کی دھمکی دی تھی۔جس پر عمرفاروق نے قتل کی پلاننگ شروع کی۔جب دونوں بہنیں ان سے ملنے پہنچیں تو عمر فاروق اور ابوبکر نے دونوں بہنوں کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا اور پھر انھوں نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔قتل کے بعد ملزمان نے  ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،دونوں بہنوں کی نعشیں انکی والدہ نے وصول کرلی ہیں۔واقعہ میں اگر کوئی اور ملزم بھی ملوث ہوا تو اسے بھی گرفتار کیا جائے گا۔