شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،قیمتی سامان چھین لیا گیا،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں چوری

  شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،قیمتی سامان چھین لیا گیا،موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں اویس کے اہل خانہ سے 6لاکھ روپے مالیت کا سامان،جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ادریس کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کا سامان،مانگا منڈی کے علاقہ میں حسنین کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان،چوہنگ میں کاشف سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون،برکی کے علاقہ میں اسد سے 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان،جوہرٹاؤن کے علاقہ میں شکیل کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کا سامان، گلبرگ میں بابر سے 1لاکھ روپے مالیت کا سامان جبکہ اقبال ٹاؤن میں رفیق سے 50 ہزار وپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا ڈیفنس،شاہدرہ اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ،سمن آباد، ریس کورس،شفیق آباد،بادامی باغ اور لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -