مصطفی آباد: گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ اے ایس آئی کی خود کشی

  مصطفی آباد: گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ اے ایس آئی کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)مصطفی آباد کے نواح میں مبینہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کراے ایس آئی نے اپنے آپ کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیل کے مطابق بیدیاں کے رہائشی لاہور میں تعینات کانسٹیبل ناصر علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میرا بتیس سالہ بھائی کامران بطور اے ایس آئی تھانہ ہڈیارا لاہور میں تفتیشی سیل میں تعینات تھا جس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو سینے میں گولی مار کر شدید زخمی کر لیا جسے طبی امداد کیلئے لاہور جنرل ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیا  پولیس مصروف کارروائی ہے

مزید :

علاقائی -