مصطفی آباد: لین دین کے تنازع پر ہیلپر قتل، ڈرائیور اغواء

مصطفی آباد: لین دین کے تنازع پر ہیلپر قتل، ڈرائیور اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ) مصطفی آباد کے نواح میں تشدد کر کے ہیلپر کو قتل کر کے ڈرائیور کو اغواء کر لیا گیا تفصیل کے مطابق محمد کامران نے 15نمبر پر کال کر کے کے بھلو سٹاپ کے قریب مخالفین نے میرے ہیلپر دیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی پنتالیس سالہ محمد حسین ولد محمد اشرف قریشی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارد یا اور ڈرائیور کو اغواء کر لیا پولیس نے بتایا کہ پنتالیس سالہ محمد حسین دل کا مریض ہے اس کا کوٹ لکھپت کے رہائشی بابر حسین ولد رمضان مغل سے لین دین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا اور جب یہ بھلو سٹاپ کے قریب پہنچا تو بابر حسین وغیرہ نے اپنی رقم کا تقاضاکیا اور توں تکرار کے دوران بابر حسین وغیرہ نے محمد حسین کو تھپڑ مارے جس سے اسکی دل کی تکلیف بڑھ گئی جسے ہسپتال میں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا پولیس نے بابر حسین کو حراست میں لے لیا پولیس مصروف کارروائی ہے

مزید :

علاقائی -