سی سی پی او کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم 

 سی سی پی او کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم منعقد ہوا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کے ہمراہ لاہور پولیس کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے اردل روم میں آپریشن، انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات150 سے زائدحاضر سروس اور ریٹائرڈ  پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے۔ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہونے والوں میں برخاست شدہ، معطل،جرمانہ ودیگر سزؤں کے حامل افسران اور اہلکار شامل تھے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے مسلسل  4 گھنٹے ملازمین کی شنوائی کی اورحل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے سربراہ لاہور پولیس نے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے 25 درخواستوں پر احکامات دیئے سی سی پی او نے ویلفیئر کیسز کی شنوائی میں پولیس ملازمین کی مالی امداد کے احکامات بھی دئیے غلام محمود ڈوگر نے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی پولیس ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹیوں کی 58 درخواستوں پر حسب منشا دادرسی کی۔سی سی پی او لاہور نیبرخاست شدہ،معطل اور دیگر سزائیں پانے والے پولیس ملازمین کی 18اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں غلام محمود ڈوگر نے انکوائری تبدیلی اور از سرنو انکوائری کی  7 درخواستوں پر مناسب کاروائی کے احکامات جاری کئے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور  اہلکاروں کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے ذاتی مسائل کے حل کیلئے سفارش کی بجائے اردل روم میں پیش ہوں،ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -