2022 میں 37 لاکھ سے زائدچالان ٹکٹس جاری کئے گئے

 2022 میں 37 لاکھ سے زائدچالان ٹکٹس جاری کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک پو لیس نے  قوانین کی خلاف ورزیوں کی سالانہ رپورٹ جا ری کر دی  2022 میں   37 لاکھ 16 ہزار 765 شہریوں کو خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے   معمولی خلاف ورزیوں پر  1 کروڑ سے زائد وائیلٹرز کو ایجوکیٹ کیا گیا،سب سے زیادہ خلاف ورزیاں موٹرسائیکل سواروں نے کی،09 لاکھ 27 ہزار سے 888 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 03 لاکھ 46 ہزار چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 54 ہزار چالان ٹکٹس جاری کیں گئیں پلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 02 اور 12 ہزار سے زائد ٹکٹس جاری کئے گئے، لین لائن،  سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 08 ہزار چالان ٹکٹس جاری کی گئیں،موبائل فون وائیلشن پر 71 ہزار،  بغیر سیٹ بیلٹ 33 ہزار ٹکٹس جاری ہوئے،اور سپیڈنگ پر 12 ہزار، لاپرواہی میں ڈرائیونگ پر 58 ہزار ٹکٹس جاری کیں گئیں 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر 41 ہزار 444 چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی اصلاح کرنا مقصود ہے،شہری محفوظ ڈرائیونگ کے لئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

مزید :

علاقائی -