ملکہ ترنم نور جہاں کوعظیم الشان انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

    ملکہ ترنم نور جہاں کوعظیم الشان انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل  الحمراء میں ملکہ ترنم نور جہاں کوعظیم الشان انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔نامور گلوکارائیں ترنم ناز، سارہ رضا خان، سحر منہاس اور میمونہ ساجد ٗ نے پرفارم کرکے ملکہ ترنم کو ٹریبویٹ پیش کیا۔پروگرام میں نئی نسل کی نوجوان گلوکارائیں اور سنیئر ترین گلوکارہ نے پرفارم کرکے پروگرام کو حسن بڑھایا۔سرد موسم میں ملکہ ترنم نور جہاں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد الحمرا ہال نمبر 2میں موجود تھی۔ملکہ ترنم نور جہاں نے سینکڑوں مشہور و معروف گائے جو آج بھی ہرزبان زد ِ عام ہیں۔پروگرام میں گلوکاراؤں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے پیش کئے اور داد پائی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اپنے لیجنڈ کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہے،ملکہ ترنم نور جہاں کو الحمراء سے محبت تھی،ملکہ ترنم نور جہاں نے ہماری موسیقی کو آسودگی بخشی،انکی آواز دنیاکے کونے کونے سنی گئی۔الحمراء آج بھی ملکہ ترنم کے فن کوفروغ رہا ہے،وہ ملک و قوم کی خدمت کا استعارہ تھیں۔ 

مزید :

کلچر -