نیاسال شوبز انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت ہوگا، شوبز شخصیات

  نیاسال شوبز انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت ہوگا، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ عائشہ عمر نے آنے والے سال میں فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ آنے والے سال 2023میں فلمی صنعت سے ویرانیوں کے بادل چھٹ جائیں گے،اور نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری نے جدید دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے خاص طور پر نیا سال ہمارے لئے بہت سی کامیابیاں لے کرآئے گا۔ماہ نور اور میگھا نے کہا کہ نئے سال میں ہمیں ان غلطیوں سے دور رہنا چاہیے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اپنے ملک اورشوبز کی بہتری کیلئے وہ کام کر سکتے ہیں جو پہلے نہیں ہوا ہمیں اپنے شوبز ساتھیوں کا دنیا سے جانے کا دکھ بھی ہے جنہوں نے سالوں سال اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور ان فنکاروں کیلئے دعا گو ہیں ہماری دعا ہے کہ 2023ء ہم سب کیلئے خوشیوں کے ساتھ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے۔سٹار میکر جرار رضوی،فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،انو راجپوت،ڈائریکٹر اسلم پھلروان،سید نور،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،پرویز کلیم،اچھی خان، الطاف حسین،اشفاق کاظمی،حسن عسکری،معمر رانا،احسن خان،حنا ملک،مون پرویز،نعمان نومی،عمارن ساحل،ریشم،وینا ملک،جواد، مناحل فریدی،علی چوہدری،سنگر امیر احمد،عاکف ملک،رخسانہ ملتانی،شاہد خان،قیصر پیاء،امانت علی،راشد محمود،شاعر ذکیر احمد بھٹی،شاعر اسحاق ڈار،قاسم شاکر،ارم ملک سمیت دیگر نے کہا کہ سال 2022ء اپنی خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا‘ہم نے جو کامیابیاں اور ناکامیاں دیکھی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے ملک اور شوبز انڈسٹری کیلئے مل کربھرپور انداز میں کام کرنا ہو گا۔

مزید :

کلچر -