فضیلہ قاضی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی

  فضیلہ قاضی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر قیصر نظامانی اور دونوں بیٹوں کے ساتھ مختلف تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا۔اداکارہ کی تصویر پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فضیلہ قاضی نے 90 کی دہائی میں مختلف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، ان کی اداکاری کا سفر اب بھی جاری ہے اور وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں۔فضیلہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد متحرک ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید :

کلچر -