ذاتی زندگی میں مداخلت کے سخت خلاف ہوں، آمنہ ملک

      ذاتی زندگی میں مداخلت کے سخت خلاف ہوں، آمنہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں کیونکہ کسی کی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے، لوگوں کے احساسات کی قدر کریں۔ ایک سوال کے جواب میں نے کہا کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں‘سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے۔آمنہ ملک نے کہا کہ اس کیلئے تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے سکول بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں‘ معاشرے میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سوشل میڈیا ایک ایسا فتنہ ہے جوہم انسانوں کی سوچ سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے لکھاکہ کسی بارے میں سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے سو مرتبہ سوچیں کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -