مال روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ،صفائی ستھرائی یقینی بنانے کا فیصلہ

 مال روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ،صفائی ستھرائی یقینی بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت مال روڈ تاجر ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اہم اجلاس ہوا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر، صدر مال روڈ ایسوسی ایشن سہیل بٹ، نائب صدر سہیل ظفر اور سینئر ممبران فاروق آزاد، حافظ عابد، حاجی طارق بھٹی، بابر چوہدری، پولیس، اسپیشل برانچ، ایم سی ایل ایم او آرز، ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سہیل محمود بٹ نے مال روڈ پر تجاوزات، سیکیورٹی، پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ایم سی ایل تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے گی. ڈی سی لاہور محمد علی نے تاجران ایسوسی ایشن کو ان کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور تاجران ایسوسی ایشن کو بھی ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا. مال روڈ تاجران ایسوسی ایشن نے ڈی سی لاہور محمد علی کو ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی. ڈی سی لاہور نے کہا بیوٹیفکیشن آف مال روڈ کے تحت پہلے سے بنائی گئی 13 ممبران پر مشتمل کمیٹی کا ریویو کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فوکل پرسن ہوں گے. ڈی سی لاہور محمد علی نے 13 ممبران پر مشتمل کمیٹی کا آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔