پیر ضیاء الحق نقشبندی کی12ویں کتاب عامر لیاقت کہانی شائع

  پیر ضیاء الحق نقشبندی کی12ویں کتاب عامر لیاقت کہانی شائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) پیر  ضیاء  الحق نقشبندی کی 12 ویں کتاب عامر لیاقت کہانی شائع ہو گئی۔ پاکستانی صحافتی تاریخ میں اپنی طرزکے مختلف و منفرد نوعیت کے حامل معروف ٹی وی اینکر،سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بائیوگرافی اس وقت شائع ہوکر مارکیٹ میں دستیاب ہورہی ہے جب ملک میں عجیب وغریب غیر یقینی صورت حال ہے۔کتاب میں ملکی حالات ومعاملات پر بہت کچھ وہ لکھا گیا جو دو بار ایم این اے اورایک بار وزیر مملکت رہنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خود کہا۔ اس کتاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی وہ باتیں یادیں، خو بیا ں و اچھائیاں،انسانی کمزوریاں وخامیاں اور کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے،جبکہ کتاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خاندان پر وہ سب کچھ لکھا گیا ہے جو انہوں نے خود اپنے منہ سے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا تھا۔کتاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے قریبی ساتھیوں،پہلی بیگم سیدہ بشریٰ اقبال،بیٹی دعا عامر،بیٹا احمد عامر کا تفصیلی انٹرویو بھی شامل ہے۔پہلی بار کتاب میں بتایا گیا ہے کہ جنرل مشرف ان سے کیوں پیار کرتے تھے،نعت پڑھنا مذہب کی طرف آنا اور غیر ملکی دورے،قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے رازوں سے پردہ اٹھاتی کتاب ایک ایسے شخص پیر محمد ضیاء  الحق نقشبندی نے لکھی ہے جو  کئی سال ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ ملازمت کرتے رہے۔یہ کتاب 2023کی پہلی کتاب ہے کیونکہ یکم جنوری کو ملک بھر اور بیرون ممالک کے بک سٹال پر دستیاب ہو گی۔