دعا کرتے ہیں نیا سال تاجروں کیلئے خوشیوں کا باعث بنے،تاجر رہنما

  دعا کرتے ہیں نیا سال تاجروں کیلئے خوشیوں کا باعث بنے،تاجر رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تاجر گروپ کے صدر اکبر بٹ، انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق،تاجر رہنما فیصل محمود،صدر اتفاق گروپ انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ حاجی نواز پپونے 2023 کے آغاز پر اپنے پیغام میں اہلیان پاکستان اور تاجر کمیونٹی کے نام مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کرے نیا سال تاجر کمیونٹی کیلئے خوشیوں کا سال ثابت ہو۔2023میں بھی بزنس سیکٹر کے حقوق کی پاسداری میں ہر مثبت اور تعمیری قدم اٹھائیں گے۔ 2023 کے سال نو میں خدا کرے لاہور سمیت ملک بھر کے تجارتی حلقے معاشی جبر اور استعداد کے کٹھن مرحلے سے باہر نکل سکیں۔ معاشی خوشحالی ترقی مہنگائی اور ٹیکسوں میں کمی بزنس کمیونٹی کا مقدر بن سکے۔ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے حامل اقتصادی و تجارتی دنیا سے جڑے شعبہ ہائے زندگی کیلئے سازگار حالات کا قیام ممکن بن سکے ۔