اشیاء خوردونوش پر سبسڈی کو خوش آئند قراردینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  اشیاء خوردونوش پر سبسڈی کو خوش آئند قراردینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی،آٹے اور گھی پر سبسڈی دینے کو خوش آئند قراردینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی،آٹے اور گھی پر سبسڈی پیکج دینا خوش آئند ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیکج دیا جارہا ہے۔ سبسڈی پیکج کے تحت چینی 70 روپے،گھی 300 روپے اور 10 کلو آٹا 400 روپے میں ملے گا۔یہ ایوان پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔