انسداد سموگ مہم، 2022میں 408صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا

  انسداد سموگ مہم، 2022میں 408صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد سموگ مہم کے حوالے سے سال 2022 کی رپورٹ جاری کر دی، 2438 انڈسٹریل یونٹس کے وزٹس کئے گئے اور 408  یونٹس کو سیل کر کے 143 مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرواکر 52 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سال 2022 میں کفن دفن کے لئے 1766 کیسز موصول ہوئے جن میں سے 1727 کیسز کو نمٹا دیا گیا اور 41457000 رقم کے فنڈز جاری کئے گئے۔ شادی گرانٹ سے متعلق 2025 کیسز موصول ہوئے جن میں سے 2013 کیسز کو نمٹا دیا گیا اور 69006936 رقم کے فنڈز جاری کئے گئے۔ ڈی سی نے کہا کہ ماہانہ گرانٹ کے 321 کیسز میں سے 311 کیسز کو نمٹا دیا گیا اور 766500 رقم کے فنڈز جاری کئے گئے۔ سکالرشپ گرانٹ کے 4771 کیس میں سے 4090 نمٹائے گئے اور 78049357 رقم کے فنڈز جاری کئے گئے۔ عطائیت کے خلاف 3849 مقامات کی انسپکشنز کی گئیں 247 مقامات کے چالان، 235 مقامات کو سیل کیا گیا۔ ڈی سی نے کہا کہ 67 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔7927 میرج ہالز، مارکیز اور فارم ہاؤسز کی انسپکشنز کی گئیں ہیں اور اوقات کار کی 319 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ 57 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا