رم مارکیٹ کی منتقلی کامعاملہ کمشنر نے متبادل جگہ کا وزٹ کیا

    رم مارکیٹ کی منتقلی کامعاملہ کمشنر نے متبادل جگہ کا وزٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندہ سے)کمشنر لاہور محمد عامر جان رم مارکیٹ منتقلی کے حوالے سے خود مجوزہ متبادل جگہ کاجائزہ لینے پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے بند روڈ شادباغ کے نزدیک 22کنال جگہ کادورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، اے سی سٹی محمد مرتضی، ایم او ریگولیشن عثمان لیاقت، ایم او پلاننگ امین مغل، اے سی پروٹوول امیر علی و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہاکہ لاہور کے قدیم و تاریخی ورثہ کو محفوظ رکھنے کے لیے رم مارکیٹ کی منتقلی اہم معاملہ ہے۔ رم مارکیٹ منتقلی کی پلاننگ مکمل ہے۔ صرف بہترین متبادل جگہ کو حتمی کرنا باقی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک کارپوریشن کا ایریا بھی قابل غور ہے۔ رم مارکیٹ و فش مارکیٹ منتقلی شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد و اندرون لاہور میں بہت سارے مسائل کا حل ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت کے کاروبار کا فروغ کے وڑن کے مطابق رم مارکیٹ کو اسکی متعلقہ مارکیٹ کے قریب ہی منتقل کیا جائیگا۔