ریونیو اتھارٹی کی سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

  ریونیو اتھارٹی کی سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی فیز 7 میں واقع کالسٹو ملٹی لیول ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔کمشنر طاہرہ جاوید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ کالسٹو ملٹی لیول ریسٹورنٹ کو سروسز پر پنجاب سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔کالسٹو ملٹی لیول ریسٹورنٹ کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے متعدد بار سیلنگ نوٹس بھیجے گئے۔ کمشنر طاہرہ جاوید کے مطابق سیلنگ نوٹسز بھیجنے کے باوجود ٹیکس دہندہ عدم تعمیل رہا۔ چیئرمین پی آر اے نے کہا کہ پنجاب بھر میں سروسز پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔