ایل ڈبلیو ایم سی نے 2022میں 93ملین روپے سے زائد بچت کی

    ایل ڈبلیو ایم سی نے 2022میں 93ملین روپے سے زائد بچت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سال 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے -  سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کی زیرِ قیادت ایل ڈبلیو ایم سی میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رہا- سکینڈری ویسٹ کنٹریکٹرز سے 8.8 ملین،فیول کی کھپت میں کمی سے 80.6 ملین، سٹیشنری کی مد میں 1.5ملین، جبکہ3251 مسلسل غیر حاضر گھوسٹ ملازمین کو گھر بھیجوا کر 4ملین کی بچت کی گئی - 2022کے دوران شہر کا 19 لاکھ 68 ہزار734 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا- 1139 پر موصول ہونے والی 58ہزار913 شکایات کا ازالہ کیا گیا-سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی 28ہزار سے زائد شکایات فوری حل کی گئیں جبکہ ”خدمت آپ کی دہلیز ایپ“ کی4سو سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا- ایل ڈبلیو ایم سی انفورنسمنٹ ونگ نے سال 2022 میں 1لاکھ 6ہزار4سو 98سے زائد انسپیکشن کیں - غیر قانونی ڈمپنگ پر 16ہزار 8سو 35چالان کئے گئے۔سال 2022 میں غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑے کے پھیلاؤ پر 3کروڑ 41 لاکھ 96 ہزار کے جرمانے  کئے گئے-