معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں، سید حسن علی

  معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں، سید حسن علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کے لئے زیر قاتل ثابت ہو رہا ہے، اگر ریاست کا نظام چلانا ہے تو معیشت کو سیاست سے الگ کرنے کے لئے میکنزم بنانا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنی سیاست چمکانے کے لئے معیشت کے حوالے سے جھوٹے سچے بیانات داغتے ہیں جس کا خمیازہ وپوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے۔ 
سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر پاکستان ہے تو سب کی سیاست ہے اس لئے منفی بیان بازی سے جس قدر ممکن ہو سکے گریز کیا جانا چاہیے۔ حسن علی قادری نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، روپے کواستحکام نہیں مل رہا جس کی وجوہات صرف سیاسی عدم استحکام ہیں۔ ملک میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں بھی کمی کا رجحان ہے اور سیاستدان اس کی وجوہات سے بھی اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن اس کے باوجود سیاسی استحکام کے لئے کوئی پیشرفت نہیں کی جارہی۔

مزید :

کامرس -