ستاروں سیاروں اور برجوں کی روشنی میں 2023

ستاروں سیاروں اور برجوں کی روشنی میں 2023

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

2022ء آپ کے لئے ایک مشکل سال رہا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا تھا خاص طور پر مالی حوالے سے مگر اللہ اللہ کر کے یہ سال گزر ہی گیا اب 2023ء کی ابتداء خاص طور پر جنوری سے مارچ تک کا عرصہ آپ کو ذہنی ڈپریشن سے نجات دلائے گا کیونکہ زحل یہاں سے نکل جائے گا اور عطارد اور مشتری کی آمد ہو جائے گی۔ جس سے سب سے پہلے مالی حوالے سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہو گا جو لوگ بے روز گار تھے ان کے لئے پردہ غیب سے بہتری اسباب بن جائیں گے اور کاروباری حالات جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہوں اس میں بحکم اللہ بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور جو لوگ خود کو کسی قسم کی بندش و دیگر اثرات میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ بھی اس سے آزاد ہو جائیں گے اور دوبارہ ایک مرتبہ پھر پرانی ڈگر پر چل نکلیں گے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ اپنے گھر کے علاوہ جو بھی رشتے دار ہیں جن میں خونی رشتے شامل ہیں۔ ان سے اختلافات کا خانہ بھی کھلا ہوا اور اندیشہ ہے کہ آپ کے شائد ان سے عمر بھر کے رشتے بھی ٹوٹ جائیں سب الگ ہو سکتے ہیں بہرحال ان تین ماہ کے اندر اپنے غصے کو قابو میں رکھنا ہے اور کسی سے جھگڑا کرنے کی خاموشی سے الگ ہو جائیں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ اپریل سے جون تک کا عرصہ روز گار کے حوالے سے واضع طور پر تبدیلی کے اشارے دے رہا ہوگا آپ کو اس حوالے سے شائد بہترین مواقع ملیں گے جو اس سے پہلے نصیب میں نہیں تھے۔ آپ کو اگر سمجھ نا آئے تو استخارے سے مدد ضرور لیں ورنہ تبدیلی کر سکیت ہیں نوکری میں تبدیلی رہائش کی اور موجودہ پوزیشن یہ سب تبدیلی کی زد میں آئیں گے اور اپنی قسمت بدلنے کے لئے یہ اقدام اٹھانا ضروری بھی ہے۔جو لوگ ایسا نہیں کرنا چاہتے وہ خاموشی سے قدرتی مدد کے آنے کا انتظار کریں۔ بہرحال کچھ نہ کچھ تو ہو کر رہے گا اس دوران برستوں سے رشتے وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کی شادی کی بات بھی طے ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی اخراجات کا توازن بگڑ سکتا ہے اگر بہتر حکمت عملی لے کر چلیں گے تو ان شاء اللہ مشکلات پیش نہیں آئیں گی جولائی سے ستمبر تک کا عرصہ ایک اہم موڑ لے کر زندگی میں آئے گا۔ اس میں آپ کو اپنی زندگی کے حوالے سے اور شائد بچوں کے لئے بھی بڑے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہو گی جو لوگ بروقت مناسب قدم اٹھانے میں کامیاب ہوں گے وہ اپنی زندگی کو محفوظ بنانے اور بچوں کے لئے کچھ کرنے میں بڑے شاندار طریقے سے کامیاب ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ ایک غلط فیصلہ صورتحال بدل دے گا۔ یہاں پر پھر استخارے کی مدد لینی ہو گی اپنی مرضی بالکل نہیں کرنیا ور دعا بھی کرنی ہے کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دے۔ لیکن ایک بات اور یاد رکھیں کے زندگی کا سفر اب بغیر کسی سیارے کے گزارنا ہوگا۔ کسی اپنے کے ساتھ نہیں دینا البتہ باہر سے مدد مل جائے اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ آپ نے برسوں جن لوگوں کے لئے قربانیاں دیں وہ ساتھ چھوڑ کر بھاگ چکے ہوں گے آپ ان شاء اللہ اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر کے پہلے سے زیادہ مضبوط پائیں گے اور جو لوگ قرض وغیرہ کے حوالے سے پریشان ہوں گے ان کے ہاتھ میں ان دنوں بڑی شاندار رقم آ جائے گی جس سے وہ اپنے قرض کی ادائیگی سب سے پہلے کریں گے اور جو لوگ انکوائری مقدمے وغیرہ کا شکار ہوں گے وہ اس سے نکل جائیں گے بلکہ عدالتی مقدمے وغیرہ کا فیصلہ ان کے حق میں ہو جائے گا اولاد کے ساتھ رہے گا۔ اور بیوی کا اس کے علاوہ کسی اور ساتھ کے سوچیں بھی نہیں اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ اکتوبر سے دسمبر تک کا عرصہ آپ کو بڑے شاندار انداز سے بحکم اللہ ہر مشکلات سے نکالنا شروع کر دے گا۔ اس وقت اٹھایا گیا کوئی بھی قدم جو بس اچھی نیت سے کامیابیوں سے نوازتا جائے گا آپ ہر طرح کی بندش قرض اور دیگر قسم کے معاملات سے آزاد ہو چکے ہوں گے اور ایک نئی زندگی کی ابتداء کرنے والے ہوں گے جس کے لئے قدرتی اسباب پیدا ہو جائیں گے اور روز گار کے شاندار مواقع بڑی خوبصورتی کے ساتھ آپ کی زندگی کو آگے بڑھانے میں مدد گار ہوں گے اس خاص وجہ بھی یہ ہو گی کہ آپ حاسدین سے دور ہو جائیں گے ان سے دوری آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی علامت ہو گی جو میں کام کریں وہ کسی پر اگر ظاہر نہیں کریں گے تو پھر کامیابی کے امکانات اور بڑھ جائیں گے برسوں سے نظر میں آئے ہوئے اب بحکم اللہ شاندار انداز سے اپنے معاملات لے کر چلیں گے۔ خواہشمند افراد شادی کی تیاری یا اس کے قریب ہوں گے البتہ جذباتی سا ایک مسئلہ ضرور تنگ کر سکتا ہے کہ آپ کا دل اس عمر میں بھی شرارتوں کی طرف آنے کی کوشش کرے گا اگر اس کو لگام نہ ڈالا گیا تو پھر ستارے بھی کچھ نہ کر سکیں گے زندگی کے ساھت جوا مت کھیلیں۔ وقت کوئی مدد نہ کرے گا مجموعی طور پر 2023ء ایک اچھا سال گزرے گا نماز کی پابندی کریں اور یا حی یا قیوم 500 بار 1000 مرتبہ (اللہ) پڑھنا معمول بنا لیں گے تو بے شمار مسائل سے بچ کر رہیں گے اللہ اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔ 

مالی حوالے سے اور اپنوں و غیروں کے درمیان اختلافات کے معاملے میں 2022ء ایک مشکل سال رہا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب بحکم اللہ 2023ء ایک شاندار سال ثابت ہونے والا ہے جنوری سے مارچ تک کا عرصہ رشتے داروں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے سکتا ہے اور بات آپسی تعلقات کے ہمیشہ کے لئے خاتمے پر آ کر رک سکتی ہے۔ اس لئے غصہ قابو میں رکھ کر آپ نے بڑی حکمت عملی سے چلنا ہے کیوں کسی جگہ رشتہ اور کسی جگہ وراثت کا معاملا بھی درمیان میں آ سکتا ہے اگر خاموشی سے ایک طرف ہو کر بیٹھ گئے تو اپنا حق برسوں میں نہیں ملے گا۔ زائچہ عطارد و مشرتی کی موجودگی اس بات کی طرف اشارہ دے رہا ہے کہ اب ان شاء اللہ آپ کو آپ کا حق مل جائے گا مگر ملے گا حکمت عملی سے غضہ کرنا ہے تو سب بھول جائیں۔ اصل میں پہلے سال بھی اندرون خانہ سازشیوں کا جال تھا جن میں آپ پھنس کر رہ گئے اب ایسا نہیں ہونا چاہئے میرے اللہ نے چاہا تو آپ اپنا حق لے کر رہیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے۔ ان کے لئے بڑی امید ہے کہ کوئی شاندار سلسلہ بن جائے گا۔ جنوری اور فروری تو اس کے لئے بڑے اہم ہوں گے اور اس طرح کاروباری حالات بھی حیران کن طریقے سے شاندار ہو جائیں گے۔ سابقہ نقصان کا ازلہ بھی ممکن ہو سکے گا اور گھر میں جو بیماری یا کسی طرح کے اثرات تنگ کر رہے تھے ان سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی بلکہ آپ کسی طرح کا بھی عمل کرنے والے خود اپنے ہی جال میں پھنس کر رہ جائیں گے قدرت تو اپنا کام کرتی ہے نا آپ مکافات عمل دیکھ لیں گے۔


اپریل سے جون کا عرصہ ایک اہم معاملے کو آپ کی زندگی سے دور کر دے گا جس نے آپ کا درد سر کیا ہوا تھا اور اس دوران آپ کو وراثتی امور میں بھی فائدہ ملے گا۔ جو کام برسوں سے نہیں ہو رہا تھا وہ اب ہو جائے گا۔ اللہ پاک ان شاء اللہ ایسا سلسلہ بنا دیں گے کہ آپ کو کچھ محنت نہیں کرنی پڑے گی آپ کا حق پکے ہوئے پھل کی طرح آپکی جھوتی میں آ گرے گا اور برسوں سے رشتے وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی رشتے پر جاری بندش کا ناصرف خاتمہ ہوگا بلکہ وہ من پسند جگہ پر بھی بات پکی کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے اس بہترین وقت میں قسمت اور بھی بڑے کمال انداز سے نوازے گی کہ عقل حیران رہ جائے گی۔ البتہ نوجوان اولاد والوں کو اپنی اولاد کی سخت نگرانی کی ضرورت بھی رہے گی جن کو معلوم ہی نہیں کہ اولاد کی سرگرمیاں کیا ہیں وہ بے حد مشکل میں آ سکتے ہیں کیوں نہ اس وقت کے آنے سے پہلے ہی ان کے ساتھ دوستی کر کے غلط راستے سے بچایا جا سکے اللہ پاک بھی رہنمائی فرمائیں گے آمین۔ جولائی سے ستمبر تک کا عرصہ تھوڑا سا آزمائشی ہو سکتا ہے اصل میں آپ جذباتی واقع ہوئے ہیں ایک تو آپ کا دل آپ کو قابو میں نہیں رہتا اور بے حد شدید اندیشہ ہے کہ آپ کسی ناجائز قسم کے تعلقات کا کشار نہ ہو جائیں جو خود پر ظلم ہوگا اگر باز نہ آئے اور اس کام میں پڑ گئے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے آپ کا اور اگر ہدایت لے لی تو پھر زندگی بدل کر رہ جائے گی کیونکہ ہدایت آنے پر جو آفر آپ کو ملیں گی اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ مالی لحاظ سے دن اچھے ہوں گے نوکری میں ترقی کا امکان من پسد جگہ تبادلہ اور مرضی کے مطابق رہائش کی تبدیلی کا عمل بھی سامنے آ سکتا ہے چھوٹا کاروبار بڑھ جائے گا ان شاء اللہ جب کے کئی لوگ نوکری چھوڑ کر کاروبار کی طرف آئیں گے اور یہ ایک زبردست عمل ہوگا۔ اکتوبر سے دسمبر تک کا عرصہ بھی نہایت شاندار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس میں صحت کے حوالے سے صرف مسئلہ نظر آتا ہے باقی تمام معاملات ان شاء اللہ بہتری کی جانب جائیں گے۔ آپ سال نو کے شروع سے ہی صحت کا خیال رکھ کر چلیں گے تو ان دنوں زیادہ مشکل نہیں آئے گی۔ پرانی بیماری اگر نمودار ہو گئی تو بڑی مشکل ہو گی اس لئے خاص توجہ دے کر چلیں اور اس کا خاص صدقہ الگ سے دیا کریں۔ مالی حوالے سے بڑے فائدے حاصل ہوں گے وہ دولت بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے جس میں آپ کی محنت بھی شامل نہیں ہو گی۔ بعض افراد پراپرٹی وغیرہ کی خریداری بھی کر سکیں گے اور بعض افراد وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ بھی لے سکتے ہیں اور اپنی اولاد کو اپنی زندگی میں حصے بھی تقسیم کر سکتے ہیں بیرون ملک سفر کے خواہشمند اس عرصے میں بالآخر اپنی خواہش پوری کرنے میں کامیاب ہوں گے اور جو برسوں سے باہر ہیں وہ ہمیشہ کے لئے واپسی کا پروگرام بنا لیں گے یہ سال ان شاء اللہ ہر لحاظ سے اچھا ہی ثابت ہوگا بس صحت کے لئے صدقے کا انتظام کرتے جائیں۔ خاص طور پر راشن کی صورت میں اور ہر نماز کے بعد یا کریم یا سلام کی ایک عدد تسبیح کو اپنا معمول بنا لیں اور خاص طور پر حقوق العباد کا خیال رکھ کر چلیں گے تواللہ پاک کی خاص مہربانیاں حاصل ہوتی رہیں گی اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔

2022ء کے مقابلے میں 2023ء ایک اہم سال ثابت ہو سکتا ہے اگر ہم محنت اور لگن سے چلیں اور صرف اللہ پاک کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چلیں تو جنوری سے مارچ کا عرصہ ایک اہم عرصہ ہے جس میں ہر کام میں پلاننگ کی اشد ضرورت ہو گی بغیر سوچے سمجھے کسی بھی کام میں ہاتھ نہیں ڈالنا اور اگر سمجھ میں نا آئے تو پھر استخارے کی مدد لے لیں اور حرام و حلال میں تمیز ضرور رکھنی ہے۔ یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس میں آپ کو ایسے کام کی آفر ہو گی مگر آپ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہے اور اللہ پاک سے مدد طلب کرنی ہے۔ شرارتی لوگ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں زائچے سے واضع معلوم ہو رہا ہے کہ کوئی نفع حاصل نہیں کرنا چاہئے بس حد کی آگ میں جل رہے ہیں لوگ کسی کو خوش دیکھنا ہی نہیں چاہتے اور آپ کی کامیابی ان کو تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے ان دنوں روزانہ صبح اٹھ کر چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا لیا کریں تاکہ کوئی بھی چیز آپ پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ دوسری سرمائی تک کا انتظار کریں اور موجودہ کام میں لگے رہیں ممکن ہے کہ آگے چل کر اس کو بھی بدلنے کی ضرورت نا رہے۔ البتہ آپ جو بھی کام کریں اس کے بارے میں کوئی کچھ بھی پوچھے تو آپ نے بس یہ کہنا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے اس سے زیادہ کوئی راز کی بات نہیں کرنی کیوں نظر بد تو اونٹ کو ہنڈیا میں پہنچا دیتی ہے۔ آپ تو پھر انسان ہیں اللہ اللہ کر کے دن گزارنے کی کوشش کریں اور صحت کا صدقہ بھی دیں۔ 
اپریل سے جون کا عرصہ ایک نئے انداز سے زندگی کا آغاز بحکم اللہ کروا سکتا ہے۔ آپ و ہر معاملے میں غور و فکر کی ضرورت ہو گی اور ہمت کر کے چند بڑے فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ زندگی کی جو نئی راہ ہے اس پر ثابت قدم ہو کر چلیں اور یاد رکھیں کہ اس بار اس سفر میں آپ اکیلے ہیں۔ سی نے آپ کا ساتھ نہیں دینا و طلب پرست لوگ تو سب سے پہلے آپ کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ چکے ہوں گے اور اسی میں آپ کا فائدہ ہے جس قدر حسد کرنے والوں سے دور رہیں گے اتنا ہی بہتر رہے گا اور آپ کے کام غیر معمول برکتیں اور رحمتیں حاصل کرتے رہیں گے۔ اس دوران خاص طور پر آپ کے مالی معاملات میں شاندار بہتری آئے گی نئے کام کی ابتداء ممکن ہو سکے گی اور اس کی جگہ وہ کام سامنے آ سکتا ہے جو آپ کے ستارے کے حساب سے ملتا ہوگا۔ آپ قرض وغیرہ سے آزاد ہونا شروع ہو جائیں گے گھر کے حالات بدل جائیں گے۔ ان شاء اللہ زندگی گزارنے کا انداز بدل جائے گا جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی میرے اللہ نے چاہا تو اس کا بندوبست حیران کن طریقے سے ہو جایا کرے گا مگر یاد رکھں ی یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو سیدھے راستے پر ہوں گے جولائی سے ستمبر کا عرصہ اس سے بھی زیادہ بہتر ہوگا آپ کی رہائش و کام کی تبدیلی ایک بار پھر زوروں پر ہو گی۔ آپ جس مٹی کو بھی ہاتھ ڈالیں گے ان شاء اللہ سونا بن جائے گیا ور اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔ برسوں سے شادی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے کے اللہ پاک اپنی رحمتوں کے صدقے نصیب کھول دے گا اور جن لوگوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے بھی کچھ نہیں مل رہا تھا اب اس دوران ان کا مستقبل روشن ہونا شروع ہو جائے گا۔ اور دیر آے درست والا معاملا ہوگا کیونکہ رزق کے حوالے سے شاندار سلسلہ شروع ہوگا جو میرے اللہ نے چاہا تو برسوں جاری رہے گا۔ اکتوبر سے نومبر کا عرصہ تھوڑی سی آزمائشی پوزیشن پر آ سکتا ہے مگر جن لوگوں نے اپنی روحانی قوتیں تیز کرلی ہوں گی ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ زحل عقرب صریح کی ایک جگہ موجودگی وقتی رکاوٹیں پیدا کر سکتی ہیں۔ آپ نے مایوس نہیں ہونا نماز اور صبر سے مدد لینی ہے۔ سجدے میں دعا کریں اور اللہ پاک سے فوری قبول کروالیں۔ بس کسی کا دل نہیں دکھنا۔ حقوق العباد کا خیال رکھنا ہے۔ اپنا حق نہیں چھوڑنا کسی کا حق نہیں لینا اگر کسی مقام پر ماضی میں غلطیاں ہو گئی تھیں تو پھر اس کی اصلاح ضرور کرنی ہے۔ معافی مانگنے اور معاف کر دینے سے اللہ راضی ہوں گے اور عزت کم نہ ہو گی اللہ کے نبی کا فرمان ہے کہ اگر معافی مانگنے سے عزت کم ہو تو روز محشر مجھ سے لے لینا پھر کیوں آنا کا مسئلہ بنانا ہے۔ اللہ پاک آپ پر اپنی خاص رحمتوں کی بارشیں کرے ہر سال ایک اچھا سال ثابت ہوگا۔ عزت، دولت، شہرت کا حصول حاصل ہوگا اور سب سے بڑھ کر ذہنی و قلبی سکون نصیب ہوگا۔ آپ با وضو رہا کریں عصر اور مغرب کے درمیان زیادہ تر خاموشی اختیار کریں اور یا حی یا قیوم 500 بار 1000 مرتبہ (اللہ) پڑھنا معمول بنا لیں آپ کے بے شمار فائدے ملیں گے ان شاء اللہ۔

2022ء ایک آزمائشی سا سال رہا ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملتا تھا خاص طور پر مالی معاملات میں بے حد پریشانیاں رہی ہیں۔ اب بحکم اللہ 2023ء کی ابتداء ہو رہی ہے امید ہے کہ یہ سال ہماری زندگی میں بہتریاں اور آسانیاں لے کر آئے گا۔ جنوری سے مارچ تک کا عرصہ مالی لحاظ سے بے حد اہم ہے اس میں روز گار کے بڑے اچھے مواقع ملیں گے جن کا برسوں سے انتظار تھا۔ اگر مناسب حکمت عملی اختیار کی فضول اور لاپرواہی والے معاملات سے دور رہے تو ان شاء اللہ آپ کو وہ فائدے حاصل ہوں گے جن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ کاروباری حضرات کی چاندی ہو گئی۔ جو کام تبدیل کرنے پر آ گئے تھے وہ دوبارہ ایسے چلے گا کہ بے ساختہ شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ نوکری کی تلاش ختم ہو گی اور من پسند جگہ تبادلے کا بھی واضع امکان موجود ہے قرض ادا ہو سکے گا اور اب تو لوگ آپ سے قرض کے لئے کہیں گے۔ بس عقرب اور زحل کی تیسرے گھر میں موجودگی اپنوں کے درمیان اختلافات وراثتی جھگڑے اور رشتوں کے حوالے سے بھی کچھ پریشانیاں نظر آتی ہیں جن کو اللہ سے مدد لے کر بڑی حکمت عملی سے طے کرنا ہوگا اور امید ہے آپ کو اپنا حق ضرور مل جائے گا جن لوگوں نے گھر کی تبدیلی کرنی وہ ہو سکے گی اور عزت وقار میں اضافہ بھی متوقع ہے اپریل سے جون کا عرصہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ زحل اور عقرب جہاں اپنا مقام چھوڑیں گے وہاں مریخ بھی زائچے سے غائب ہو جائے گا جس سے برسوں سے کسی بھی قسم کے اثرات جن میں جادو ٹونہ بندش و بد نظری ان سب سے آزاد ہوں گے اور سالوں بعد قسمت بدلنا شروع ہو جائے گی۔ آپ کسی بھی مشکلات میں مبتلا کیوں نہ ہوں ان سب سے نجات مل جائے گی لیکن اس اچھے وقت سے صرف وہ لوگ ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو عشق و محبت جیسے معاملات سے دور رہیں گے اور موبائل پر وقت ضائع نہیں کریں گے اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں گے اور جس کام میں ناجائز پیسہ ہو اس سے دور رہیں گے آپ کی روح بڑی نیک ہے دل بھی اچھا ہے مگر غصہ ان سب اچھائیوں کو کھا جاتا ہے۔ اس پر کنٹرول کریں آپ نے اگر مناسب قدم اٹھا لیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے عزت، دولت، شہرت کا حصول آسان ہوگا اور رحمتوں کی بارشیں نصیب میں ان شاء اللہ ضرور ہوں گے۔ جولائی سے ستمبر کا عرصہ آپ کے لئے تھوڑا سا خاندانی معاملات کے حوالے سے مشکل ہو سکتا ہے۔ ناجانے کیوں آپ چاہ کر بھی سب کو راضی نہیں رکھ سکتے۔ جن لوگوں پر برسوں احسان کیا جاتا رہا ہے وہ آپ کو اپنے معاملات میں سے مکھن میں سے بال کی طرح نکال پھینک سکتے ہیں اور خاص طور پر طے شدہ بچوں کا رشتہ ٹوٹنے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا اور اپنے بہن بھائیوں کا بھی اس میں کوئی اعتبار نہیں ہے اس لئے اگر اولاد کا رشتہ وغیرہ کریں تو غیروں میں کرنا زیادہ بہتر رہے گا اپنے مال عزت کی حفاظت بھی ضروری ہے کیونکہ دشمن اور اندرون خانہ مخالفت کرنے والے حرکت میں ہوں گے موقع دیکھ کر وار بھی کر سکیت ہیں ان دنوں روزانہ صورۃ قلم کی آخری دو آیات اور صورۃ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور حسب توفیق بھی روزانہ کے حساب سے دیتے ہیں یا پرندوں کو روزانہ چھت پر خوراک ڈال دیا کریں اکتوبر سے دسمبر تک عرصہ ایک مرتبہ پھر آپ کو زندگی کی طرف لے آئے گا اور اس میں سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا جو بھی معاملات ہاتھوں سے نکل چکے ہیں وہ دوبارہ ہاتھوں میں آنا شروع ہو جائیں گے اولاد کے حوالے سے خاص کامیابیاں حاصل ہوں گی اور رشتے وغیرہ میں بندش کے خاتمے سے من پسند جگہ بھی رشتے طے ہونے کا امکان ہے اور بڑی عمر والوں کے لئے بھی ان دنوں اسی حوالے سے خوشخبری ہے روز گار بڑھا کرے گا غیر متوقع فائدہ حاصل ہوگا رہائش کی تبدیلی کے حوالے سے بھی چانس ملے گا اور ہو سکتا ہے کہ کسی طرف سے جائیداد کا حصول جو زمین میں بھی نہ تھا وہ بھی مل جائے۔ البتہ روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں، نماز کی پابندی لازمی کریں کیونکہ اللہ پاک نے اگر آپ سے سجدے کی توفیق چھین لی تو پھر کیا ہوگا توبہ کر کے اپنے معاملات ٹھیک کریں یہ سال اچھا سال ہے۔ مشکلات کم کر رہا ہے رزق میں اضافے کے سلسلے بنیں گے اور خواہشمند افراد کی شادیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ آپ یا کریم یا سلام یا مومن یااللہ 500 بار دن میں روزانہ پڑھانا اپنا معمول بنا لیں ہر مشکل سے محفوظ رہیں گیان شاء اللہ۔

 2022ء نے صرف تنگ ہی کیا تھا اور سارا سال جیسے آزمائش میں رہے ہوں مگر اب اللہ کے حکم سے2023ء کا آغاز ہو رہا ہے۔ جنوری سے مارچ آپ کو ہر دن ایک مشکل میں سے نکالنے میں انشاء اللہ مدد گار ہو گا۔خاص طور پر روزگار کے حوالے سے جو لوگ کافی عرصے سے بے روزگار تھے،اُن کے کام اور رزق کا شاندار سلسلہ بن جانے کے قوی امکانات ہیں اور جو اپنے کاروبار کو بدلنا چاہ رہے تھے وہ تھوڑا سا انتظار کر لیں میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو اس میں ہی فائدہ حاصل ہو جائے گا اور بڑی امید ہے کہ آگے چل کر یہ بڑے فائدے سے چلتا رہے اور آپ کے دماغ میں اس کو بدلنے کی سوچ بھی نہ آئے۔اس وقت تمام فضول کام بھی چھوڑ دیں اور موبائل کی جان بھی۔ محنت اور لگن پر توجہ دینی ہے، موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دینا پیسہ زندگی میں ہو تو بے شمار مسائل ختم ہو جاتے ہیں اور آپ نے اب اس کو حاصل کرنا ہے، قسمت بھرپور ساتھ دے گی، جن لوگوں کو بیماریوں کا سامنا ہے وہ اب بحکم اللہ تیزی سے شفاء یاب ہونا شروع ہو جائیں گے اصل میں بیماری نے اتنا تنگ نہیں کیا تھا جس قدر آپ نظربد کا شکار تھے۔ اب وہ خود بخود اپنی مدت پر ختم ہو چکی ہے تو پھر صحت بھی لوٹ آئے گی اور پریشانیوں سے بھی نجات ملے گی جن لوگوں نے ماضی میں قرض لیا تھا اب وہ آہستہ آہستہ اس کی ادائیگی شروع کر دیں گے اور سال کے آخر تک مکمل نجات حاصل بھی کر لیں گے،کچھ غیر متوقع رقم ان دِنوں مل جانے کی امید بھی ہے جس میں آپ کی محنت شامل نہ ہو گی۔
اپریل سے جون کا عرصہ خاص طور پر اُن لوگوں کو فائدے دے گا جو سفر کے خواہشمند تھے۔ان دنوں وہ تیاری مکمل کر لیں اُن کی خواہش پوری ہو سکتی ہے اور جو لوگ اپنے شہر کو چھوڑ کر دوسری جگہ جانا چاہتے ہیں وہ بھی اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اِس وقت جن ستاروں کا ملاض ہو گا اُس سے خاص طور پر عزت میں اضافہ ہو گا جو لوگ عرصہ پہلے چھوڑ چکے تھے دوبارہ زندگی میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے کوئی بھی آفر دے سکتے ہیں،ممکن ہو آپسی تعلقات رشتے داری میں بدل جائیں لیکن ستاروں کے حساب سے مشورہ ہے کہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا۔اگر یہ غلطی ہوئی تو پھر بڑی بھاری غلطی ہو گی۔ہمارا کام مشورہ دینا ہے باقی آپ کی مرضی ہے،اِس وقت آپ کو جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی انشاء اللہ اس کا بندوبست ہو جائے گا اور یہ بھی امید ہے کہ آپ کی بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے۔آپ کو بس ایمانداری سے اپنے کام کو لے کر آگے بڑھنا ہو گا۔جولائی سے ستمبر کا عرصہ تھوڑی سی پریشانی لا سکتا ہے۔اصل میں اس دوران زحل اور عقرب کا ملاپ ہو گا جو بندش دیتا ہے،کام میں رکاوٹیں لاتا ہے اور مخالفین بھی سر چڑھ کر بول سکتے ہیں جونہی یہ وقت شروع ہو آپ نے صدقہ دے کر اس کا آغاز کرنا ہے۔سورہئ قلم اور حشر دونوں میں سورہئ قلم کی آخری دو آیات اور سورہئ حشر کی آخری تین آیات پڑھنا اپنا روز کا معمول بنا لیں تاکہ کسی قسم کی رجعت آپ پر اثر انداز نہ ہو سکے، جو لوگ اِس وقت تھوڑا سا بھی ناجائز کام کریں گے وہ قانون کی پکڑ میں آ سکتے ہیں یہ وارننگ ہے۔ اس کو سنجیدہ لینا ہو گا اور اپنی اولاد کی جس قدر نگرانی کرنا ضروری ہے اُس سے زیادہ کریں، بعض اس قدر لاپرواہی کر رہے ہیں کہ اُن کو بے حد پچھتاوا ہو گا ابھی سے صورت حل پر قابو پا لیا تو پھر بچ جائیں گے انشاء اللہ۔اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر انشاء اللہ ہر مشکل سے نکالنا شروع کر دے گا چونکہ مشتری جو ستاروں کا بادشاہ ہ ے آپ کے اپنے برج میں 60 دنوں کے لئے آ کر بیٹھے گا اور یہ جس گھر میں بیٹھ جائے اس کو چار چاند لگا دیتا ہے،پھر آپ جس کام میں بھی اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیاب ہوں گے، آپ کو اپنا حق بھی ملے گا۔ وراثت کا فصلہ آپ کے حق میں ہو گا امید تو بہت ہے کہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے الگ رہائش حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں،کاروباری حضرات کو اپنے تمام سابقہ نقصانات کا ازالہ ملے گا، جن لوگوں کے ازدواجی تعلقات خراب چلے آ رہے تھے وہ دوبارہ شاندار انداز سے بحال ہو جائیں گے اور رشتے وغیرہ کے حوالے سے کسی طرح کی بندش کیوں نہ ہو، وہ ٹوٹ جائے گی۔ بحکم اللہ 2023ء ایک اچھا سال رہے گا۔آپ کی توجہ اور محنت اس میں چار چاند لگا سکتی ہے آپ نے بس نماز کی پابندی کرنی ہے، یا نصیر یا ولی500بار اور اللہ اکبر334بار پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اللہ پاک کی خاص رحمتیں نازل ہوتی رہیں گی اور پورا سال ذہنی سکون بھی رہے گا انشاء اللہ۔

پچھلے سال مالی لحاظ سے بے حد پریشانیاں رہی ہیں، مختلف قسم کی بیماریوں میں اور اندرون خانہ مخالفتوں نے بھی تنگ کر کے رکھا ہوا تھا اور اللہ اللہ کر کے2023ء کی ابتدا ہو رہی ہے جس میں اللہ سے بہت امید ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔یہ سال ان کے لئے اچھا ثابت ہو گا جو لوگ خاص طور پر اپنے تمام معاملات کو چھوڑ کر سنجیدہ ہو کر صرف اپنی زندگی کی جانب دیکھیں گے، جنوری سے مارچ کا عرصہ آپ کو خاص توجہ کے ساتھ گزارنا ہے اور اس میں ہر معاملے پر گہری نظر رکھنی ہے۔آپ کے لئے اس میں بہت کچھ ہے،روز گار کے حوالے سے نئے سسٹم بنیں گے۔ممکن ہے وہ بند دروازے بھی کھل جائیں جو برسوں سے بند پڑیں ہیں۔اب یہ آپ پر ہے کہ اس سے کیسے فائد اٹھاتے ہیں، کاروباری حضرات کی تو چاندی ہو جائے گی بس وہ جو بھی کام کریں نقد پر کریں۔ادھار میں پہلے بھی نقصان ہوا تھا اور اب بھی بہت خطرہ ہے جو لوگ بیکار ہیں اور کافی عرصے سے نوکری وغیرہ کی تلاش میں ہیں اگر وہ اپنے کام پر توجہ دیں اور کوئی چھوٹا موٹا کام شروع کر لیں یہی ان کے لئے زیادہ مناسب ہے۔محنت کا خانہ جو کافی عرصے سے پوری شدت سے کھلا ہوا ہے اور سمجھ لیں کہ یہ آپ کی کمزوری بھی ہے اس کے بغیر نہیں رہ سکتے پھر وہ جائز ہو یا ناجائز، جائز کی حد تک تو بالکل ٹھیک ہے مگر ناجائز کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ آج جو بو رہے ہیں وہ کل اس کو ضرور کاٹیں گے سمجھ لیں کہ یہ ایک قرض ہے جو ہمارے اپنوں نے ہی ادا کرنا ہے اِس وقت سے بچنے کے لئے آج ہی سچی توبہ کر لیں اور آئندہ کے لئے باز آ جائیں، جو لوگ توجہ نہیں کریں گے اور عشق و محبت کے چکروں میں پڑے رہیں گے،سمجھ لیں کہ ان کا برا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اب یہ ان کے لئے وارننگ ہے باقی معاملات آپ کی محنت کے مطابق پھل دیتے ہیں گے۔اپریل سے جون کا عرصہ کاروباری حضرات کے لئے بے حد شاندار ہو گا۔ برسوں کے کاروبار میں جو پریشانیاں اور مشکلات پیش آ رہی تھیں وہ اب اللہ کے حکم سے ختم ہو جائیں گی اور صرف برکت ہی برکت آئے گی۔سمجھ لیں ذرا سی محنت اور نیک نیتی آپ کو کہاں سے کہاں پہنچا دے گی جس سے آپ کے سارے داغ دھل جائیں گے اور زندگی مالی طور پر خوشگوار ہونا شروع ہو جائے گی،ملازمت پیشہ افراد کو قدرے مشکل کا سامنا تو ہے جن کی عرصہ دراز سے ترقی وغیرہ کا معاملہ رکا ہوا تھا اور فائل آگے بڑھنے کا نام نہیں لے رہی تھی تھوڑی سی کوشش اور سفارش کے بعد ان کو کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں مگر یہاں پر بھی خیال رکھنا ہو گا کہ کسی بھی قسم کے ناجائز پیسوں کے حصول کی جانب مت آئیں جو لوگ پُرکشش سیٹ کے چکروں میں ہوں گے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا جن لوگوں نے اپنے معاملات اللہ پاک پر چھوڑے ہوں گے انشاء اللہ وہ پردہئ غیب سے انعام ہی پائیں گے۔زحل اور عقرب اس ماہ میں ایک دوسرے سے پانچ سال کے لئے جدا ہو جائیں گے اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ ان سالوں میں جو لوگ جادو ٹونہ، بندش اور رجعت وغیرہ جیسے مسائل کا شکار رہے ہیں وہ بحکم اللہ سکون اور رزق کے حصول میں بہتری محسوس کریں گے۔خواتین جو اپنے ازدواجی معاملات کے حوالے سے سخت پریشان تھیں اور اپنے شوہر کی توجہ حاصل نہیں کر پا رہی تھیں وہ بہنیں اب خوشخبری سن لیں ان کے شوہر اب ان کے قبضے میں ہوں گے اور گھر پر پوری توجہ بھی دیں گے۔جولائی سے ستمبر کا عرصہ خوشگوار ہے یہ دن ہر لحاظ سے بحکم اللہ اچھے ہی ثابت ہوں گے۔غیر متوقع طور پر آپ کو پیسہ حاصل ہو سکتا ہے، حالات خودبخود ایسے بنتے چلے جائیں گے کہ آپ کو مختلف کاموں کی گھر بیٹھے آفر ملے گی اب یہ آپ پر ہے کہ کسی طرح اس کو قبول کرنا ہے۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد ان دنوں پوری کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان کا سلسلہ بن جائے گا بلکہ بیرون ملک جو بیمار ہیں وہ ٹھیک ہو جائیں گے اور وہاں پر ان کے روزگار کا نیا سلسلہ بھی بن جائے گا، حالات بحکم اللہ ان کا ساتھ دیں گے اکتوبر سے دسمبر کے عرصے میں انکوائری مقدمات اور دفتری معاملات میں الجھے ہوئے اس سے نجات حاصل کر سکیں گے اگر عدالت میں کوئی مقدمہ چل رہا ہو گا تو وہ آپ کے حق میں ہو گا۔ قسطوں پر پلاٹ کی خریداری بھی ممکن ہو سکتی ہے البتہ اس دوران کسی کو قرض نہ دیں ورنہ واپسی کی امید نہ ہو گی اور اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔ فضول قسم کی شرارتوں میں آ کر اپنے ساتھ کوئی ظلم نہ کر لیجئے گا، بدنامی کا بھی اندیشہ رہے گا بلکہ اپنے ساتھ ساتھ اولاد پر بھی سخت نگرانی رکھیں، لاپرواہی مہنگی پڑ سکتی ہے۔ البتہ جائز طریقے سے مانگا گیا، رشتہ طے ہونے کا امکان ہے، ہر طرح کے جادو ٹونے اور دیگر قسم کے اثرات سے نجات حاصل کر لیں گے اور ذہنی طور پر سکون حاصل ہو گا۔ 2023ء اہم اور اچھا سال ہے،ہر فرض نماز کے بعد313 مرتبہ اللہ اکبر اور334 مرتبہ درود شریف کا ورد ضرور کریں تاکہ اللہ کی برکتیں اور رحمتیں نازل ہوتی رہیں۔
(بقیہ کل کی اشاعت خاص میں ملاحظہ فرمائیں)

مزید :

ایڈیشن 1 -