کیتھولک عیسائیوں کے سابق  پوپ بینی ڈکٹ انتقال کرگئے

 کیتھولک عیسائیوں کے سابق  پوپ بینی ڈکٹ انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ویٹی کن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ 95 سال کی عمر میں ویٹی کن میں انتقال کرگئے۔کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ 95 سالہ  بینی ڈکٹ گذشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے، چند روز قبل پوپ فرانسس نے بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔بینی ڈکٹ نے  2005 سے لیکر 2013  تک کیتھولک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے سے دستبردار  ہوگئے تھے، وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔ویٹی کن نے ایک بیان میں کہا ہیکہ سابق پوپ کی میت کو 2 جنوری سے سینٹ پیٹرز  بیسیلیکا  گرجا  گھر میں رکھا جائیگا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے اور 5 جنوری کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔ 

پوپ بینی ڈکٹ

مزید :

صفحہ اول -