حکومت کا 15جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  حکومت کا 15جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 جنوری تک برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کیمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لٹربرقرار رہے گی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -