حارث رؤف نے صحتیابی کے بعد باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی

حارث رؤف نے صحتیابی کے بعد باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے انجری سے صحتیابی کے بعد باؤلنگ پریکٹس شروع کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جانب سے ری ہیب پروگرام مکمل ہونے کے بعد باؤلنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی گئی۔فاسٹ باؤلر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ری ہیب کے بعد پہلی کک‘، شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹر کی صحتیابی پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا ری ہیب پروگرام جاری تھا۔