فیصل بینک لمیٹڈ کو اسلامی بینکنگ لائسنس جاری کردیاگیا

  فیصل بینک لمیٹڈ کو اسلامی بینکنگ لائسنس جاری کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو اسلامی بینکنگ لائسنس جاری کردیا ہے جس کے بعد اب فیصل بینک  پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا مکمل اسلامی بینک ہے۔اس تاریخی موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ”فیصل بینک لمیٹڈ کی تبدیلی پاکستان کی بینکنگ صنعت کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اولین تبدیلی ہے۔ یہ نا صرف بینکوں بلکہ پاکستان کی اسلامی بینکاری کی صنعت کیلئے ایک منفرد کامیابی ہے۔“ فاروق رحمت اللہ خان، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصل بینک لمیٹڈ نے کہا  ”فیصل بینک کی ٹیم نے دنیا کی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایک روایتی بینک کو اسلامی بینک میں تبدیل کرنے کا سنگ میل حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں بینک کو  ترقی کے سفر پر گامزن رکھنے میں شری تقاضوں پر عملدرآمد کے تناظر میں کی گئی یہ تبدیلی ہماری کامیابی کا سب سے کلیدی عنصر ثابت ہوگا۔