بگ بیش لیگ،ملبورن سٹارز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکر کو ہرادیا

بگ بیش لیگ،ملبورن سٹارز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکر کو ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی، ایڈیلیڈ کی ٹیم 187 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، میلبرن سٹارز کے مارکس سٹوئنز کو 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  ہفتہ کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 23 ویں میچ میں میلبرن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، مارکس سٹوئنز نے 35 گیندوں پر 6 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، جو کلارک 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ایڈیلیڈ کے ویس ایگر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، ایڈم ہوز نے 56 اور ہینری ہنٹ نے 49 رنز بنائے، لیام ہیچر نے دو وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگلے میچ میں بھی اسی طر ح سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔