نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ 27 جنوری سے شروع ہوگا

نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ 27 جنوری سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملت ٹریکٹر نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ 27 جنوری سے باغ جناح ٹینس کورٹ لاہور میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں 18 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 16  سنگلز اینڈ ڈبلز،انڈر 14  سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 12  سنگلز اینڈ ڈبلز، 45 پلس  سنگلز اینڈ ڈبلز،55 پلس  سنگلز اینڈ ڈبلز، 10 سنگلز، 8 سنگلز اور 6 انڈر سنگلز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
 اور فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔