انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز  13 جنوری سے ہوگا

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز  13 جنوری سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی):انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز  13 جنوری 2023سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔لیگ کا پہلا میچ دبئی کپیٹلز اور ابوظہبی  نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی 20 اوورز کی پروفیشنل آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ لیگ کا آغاز 13 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہو گا جس میں معروف بھارتی گلوکار بادشاہ اور جیسن ڈیرولو سمیت ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔آئی ایل ٹی ٹونٹی شیڈول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایمرٹس کرکٹ بورڈ کی جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس لیگ کا آغاز شاندار طریقے سے کریں۔
جو ہماری روایات کا عکاس اور مثالی ہو کیونکہ ہماری لیگ کا انتظار شدت سے کیا جا رہا ہے۔
، اس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی لیگ کے انعقاد کے لئے پرامید ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری لیگ کامیابی سے اپنا آغاز کرئے گی۔ شیڈول کے مطابق دبئی میں پہلا میچ 13 جنوری کودبئی کیپٹلز (جی ایم آر)اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (کولکتہ نائٹ رائیڈرز)کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی  میں ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز)اورشارجہ واریرز (کیپری گلوبل)کے درمیان 14 جنوری کو ہوگا۔لیگ کے تیسرے وینیو شارجہ کے مشہور کرکٹ سٹیدیم میں پہلا میچ 17 جنوری کو ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز)اورشارجہ واریرز (کیپری گلوبل)کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے جن میں ابوظہبی  میں 10، دبئی میں 16 اور شارجہ میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام ٹیمیں پلے آف سے قبل دو بار آمنے سامنے آئیں گی اور لیگ کا فائنل 12 فروری بروز اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کو آئی سی سی کی طرف سے کثیر سالہ منظوری حاصل ہے جس میں 84 بین الاقوامی اور 24 متحدہ عرب امارات میں مقیم کھلاڑی شامل ہیں۔ 6 فرنچائز ٹیمیں جن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز(کولکتہ نائٹ رائیڈرز)، ڈیزرٹ وائپرز (لانسر کپیٹل)، دبئی کیپٹلز (جی ایم آر)، گلف جائنٹس (اڈانی سپورٹس لائن)، شارجہ واریرز(کیپری گلوبل)، ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز)اس لیگ کا حصہ ہیں۔