جماعت اسلامی نوشہرہ کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

  جماعت اسلامی نوشہرہ کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    نوشہرہ (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی نوشہرہ کا بیروزگاری،ضلع میں بدامنی آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں خلاف غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل، کیمپ میں  دوسرے روز بھی عوام کا تانتا بندھا رہا، جس میں ہر مکتب فکر کے لوگوں، کلرکس، تاجر، اساتذہ، ڈاکٹرز وکلاء اور سماجی رہنماوں نے شرکت کی جس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر فضل غفار باچا، انجمن درجہ چہارم ملازمین کے ضلعی نائب صدر رضا شاہ، مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر خالد خان آفریدی، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار درانی، تنظیم اساتذہ پاکستان زون کے ضلعی صدر شیر عالم خان سمیت عام شہریوں نے جماعت اسلامی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے ذمہ داران کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی، جبکہ اس موقعہ پر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ماجر شاہ، ضلعی نائب امیر مولانا محمد انور، ضلعی نائب امیر سلیم مغل، مقصود علی شاہ جنرل سیکرٹری پی کے 85، مسعود خان امیر پی کے 87زون،ضمیر خٹکنائب امیر پی کے 84زون بھی موجود تھے، احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے، امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ عنایت الرحمن نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کو پرویز خٹک نے تاریکیوں کے دور میں واپس دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی سیاست اپنے ہی من پسند ٹھیکیداروں کے گرد گھومتی ہے کوئی بھی کام ان کی چاپلوسی کئے بغیر نہیں ہوتا کوئی سرکاری افسر اپنی ڈیوٹی صحیح انجام دیں تو یہ ان کو ضلع بدر کر دیتے ہیں انہوں نے کہا پرویز خٹک کی فرعونیت مزید برداشت نہیں کی جائے گی جماعت اسلامی ہر چھوٹے بڑے  شہر اور گاوں میں عوام الناس تک اپنا پیغام پہنچائے گی اور پرویز خٹک کی غلامی سے بے کس و غریب لوگوں کو نجات دے گی۔