معروف کاروباری ”نظامی گروپ کا دریا خان میں بھی ”الحرم ایونٹ کمپلیکس“ کی سنگ بنیاد 

  معروف کاروباری ”نظامی گروپ کا دریا خان میں بھی ”الحرم ایونٹ کمپلیکس“ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)معروف کاروباری ”نظامی گروپ“ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ دریا خان میں بھی انتہائی خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ”الحرم ایونٹ کمپلیکس“ کی بنیاد رکھ دی گئی‘ختم نبوت چوک 13چک نزد دریا خان پر قائم ہونیوالے ”الحرم ایونٹ کمپلیکس“ کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا‘ جے یو آئی کے رہنما و امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی ڈیرہ سٹی ”ون“کفیل احمد نظامی نے دعا مانگ کر کیا‘ اس موقع پرالحرم ایونٹ کمپلیکس کے مالک حاجی عقیل احمد نظامی کے علاوہ معروف کاروباری شخصیت حاجی نظام الدین‘ حاجی امام الدین‘ شکیل احمد نظامی‘ نوید احمد نظامی‘ منیجر مجیب الرحمن‘ چوہدری محمد عمر‘ جے یو آئی کے رہنما رانا محمد رمضان‘ معروف ٹریول ایجنٹ رانا عبدالستار‘ سمیت معززین علاقہ‘سرکاری افسران اورر شتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی‘ اس موقع پر مہمان خصوصی کفیل احمد نظامی نے کہا کہ الحرم ایونٹ کمپلیکس نے کہا کہ میں شادی کی تقریبات‘ سیمینار ز‘ بون فائر‘ سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد ہوگا‘ اس کے لئے کمپلیکس میں کشادہ حال‘ خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ ہالز کی سہولت کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے لیڈیز سروس کی سہولت بھی موجودہوگی۔