پی ایف ایف نے قومی فٹبال چیلنج کپ ملتوی کردیا 

پی ایف ایف نے قومی فٹبال چیلنج کپ ملتوی کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے نیشنل فٹبال چیلنج کپ کو ملتوی کر دیا۔رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز آج سے ہونا تھا مگر سرد موسم اور بارشوں کے پیش نظر ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ایف ایف حکام کے مطابق ٹیموں کے منتظمین کی جانب سے موسم کے حوالے سے تشویش کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل فٹبال چیلنج کپ کو ملتوی کر کے دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔