تھانہ سر بند،خفیہ اطلاع پر کارروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام 

  تھانہ سر بند،خفیہ اطلاع پر کارروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سربند مدثر حیات نے اہم کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر پشاور کے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،خصوصی کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم اور منشیات سمگلر گرفتار،گرفتار ملزم کا تعلق پشتخرہ سے ہے،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت قتل، اقدام قتل میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،اہم کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ساڑے نو کلوگرام افیون بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس کو اطلا ع موصول ہوئی کہ پشاور کے مختلف مقامات کو بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند مدثر حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ رینگ روڈ سروس روڈ ہر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے اس کے قبضے سے ساڑے نو کلوگرام افیون برآمد کرکے ملزم رحمان ولد باچہ خان کو گرفتار کرلیا جو پشتخرہ کا رہائشی ہے، جس کا تعلق منظم منشیات سمگلرز گروہ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے قبضے سے ساڑے نو کلوگرام افیون بھی برآمد کرلی گئی ہے، اسی طرح ملزم قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں بھی تھانہ سربند کو سات سال سے مطلوب تھا، جوکہ واردات کے بعد روپوش ہو چکا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے