قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ساتویں نمبر پر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ساتویں نمبر پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم  آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں ساتویں پوزیشن پر آگئی، آسٹریلیاپہلے، بھارت دوسرے اورسری لنکا تیسرے نمبرپرہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہلے نمبرپرآسٹریلیانے14میچ کھیلے،10میچ جیتے،ایک میچ ہارا اور3میچ ڈراہوئے دوسرے نمبرپربھارت نے 14 میچ کھیلے،8میچ جیتے،4 میچ ہارے، اور2میچ ڈرا ہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 58.93 فیصد ہے۔ تیسرے نمبرپرسری لنکا نے10میچ کھیلے، 5میچ جیتے، 4میچ ہارے اورایک میچ ڈراہوا اسکی کامیابی کاتناسب53.33فیصدہے۔ چوتھے نمبرپر جنوبی افریقہ نے 12میچ کھیلے،6میچ جیتے،6میچ ہارے۔ پانچویں نمبرپرانگلینڈ نے22میچ کھیلے، 10میچ جیتے،8 میچ ہارے، اور4میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب46.97فیصدہے۔چھٹے نمبر پرویسٹ انڈیز نے11میچ کھیلے،4میچ جیتے،5 میچ ہارے اور2میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 40.91 فیصد ہے۔ساتویں نمبرپرپاکستان نے 13میچ کھیلے،4میچ جیتے،6میچ ہارے،اور3میچ ڈرا ہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 38.46 فیصد ہے۔ آٹھویں نمبرپرنیوزی لینڈ نے 10میچ کھیلے،2میچ جیتے،6 میچ ہارے، اور2میچ ڈراہوئے اسکی کامیابی کا تناسب 26.67 فیصد ہے۔
۔