ڈیرہ،ماموں نے فائرنگ  کرکے بھانجے کو قتل کردیا 

  ڈیرہ،ماموں نے فائرنگ  کرکے بھانجے کو قتل کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سدرہ شریف میں بکریاں چرانے کے تنازعہ پر ماموں نے رائفل سے فائرنگ کرکے 27سالہ بھانجے کو قتل کردیا‘یارک پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں محمد جان ولد رمضان سکنہ سدرہ شریف نے اپنی رائفل سے سدرہ شریف کے علاقہ میں اراضی محمد اسلم کے قریب فائرنگ کرکے اپنے 27سالہ بھانجے شیر زمان کھیارہ ولد الٰہی بخش کو قتل کردیا‘ یارک پولیس نے مقتول کے بھائی نور زمان کھیارہ کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ماموں محمدجان کیخلاف درج کرلیا‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ماموں سے بکریاں چرانے پر تنازعہ ہے۔