پشاور،بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

  پشاور،بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)مشیر برائے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا خلیق الرحمان کی ہدایات کی روشنی میں ایکسائز کا صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ماجد خان پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے زیر نگرانی وحید اکبر خان ایڈیشنل انچارج EIB-1 بمعہ دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ نزد چوکی عجب باغ مخبر شدہ موٹر کار نمبر LED 5245 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانے سے 9 عدد پیکٹ 10800 گرام افیون برآمد کر لی ہے۔ کاروائی میں ملزم فہیم اللہ ولد مجید گل ساکن خویشگی پایاں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا ڈاکٹر انجینئر عید بادشاہ نے کاروائی کو سراہتے ہوئے منشیات کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔