نوشہرہ پریس کلب کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس،مختلف امور پر مشاورت

  نوشہرہ پریس کلب کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس،مختلف امور پر مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ پریس کلب کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس، اجلاس میں پریس کلب امور کے حوالے سے مشاورت،پریس کلب کے صدر تفہیم الرحمان اور جنرل سیکرٹری شہنشاہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، ممبران نے کابینہ کی کاوشوں کو سراہا، نئے سال کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق، اس حوالے سے نوشہرہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس نوشہرہ پریس کلب میں زیر صدارت حافظ تفہیم الرحمان منعقد ہوا اجلاس میں جنرل باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر صدر نوشہرہ پریس کلب حافظ تفہیم الرحمان اور جنرل سیکرٹری شہنشاہ نے سال 2022 میں کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، صدر پریس کلب حافظ تفہیم الرحمان نے سابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک کی پریس کلب ممبران کی بھرپور سرپرستی اور تحصیل نوشہرہ سے فنڈز واپسی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ پرویز خان خٹک جس طرح پورے نوشہرہ سے محبت کا رشتہ رکھتے ہیں اسی طرح وہ نوشہرہ پریس کلب کے تمام ممبران سے بھی بلا تفریق محبت کا رشتہ نبھاتے ہیں ہیں۔ انہوں نے ھر موقع پر ادارے اور ممبران کی فلاح و بہبود کے حوالے کوششیں کیں انکی کوششیں آج اس وسیع و عریض پریس کلب کی شکل میں نظر آرہی ہیں،صدر پریس کلب نے جنرل باڈی ممبران کو گزشتہ سال کے حوالے سے بریفنگ دی آور اپنے کئے گئے کوششوں کو انکے سامنے رکھا، اس موقع پر ممبران جنرل باڈی نے کابینہ کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا جبکہ سید ندیم ٹیپو، گل ثمر شاہ، ضیاء الدین کی ممبر شپ بحال کی گئی، جبکہ سماء نیوز کے رپورٹر فضل نبی کی ممبر شپ کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی، اجلاس میں میں آئندہ سال کے حوالے سے بھی متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے اجلاس میں سیلاب کے بعد پریس کلب کی بحالی بھر پور بحالی کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر ممبران نے آئندہ سال کے حوالے متفقہ طور فیصلے کرنے پر اتفاق کیا