محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا،دھند کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

  محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا،دھند کے باعث سکولوں کے اوقات کار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے دھند کے باعث صوبے کے سکولوں کے اقات کار میں عارضی طور پر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکولوں میں یکم جنوری تک دی جانے والی سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر نئے اوقات نافذالعمل ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولز کھولنے کا وقت صبح 9بجکر15منٹ جبکہ چھٹی کا وقت ڈیڑھ بجے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح مڈل اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کا وقت صبح9بجے اور چھٹی کا وقت ڈھائی بجے مقرر کیا گیا۔یہ نئے اوقات کار 2 جنوری سے 31 جنوری 2023 تک نافذالعمل رہیں گے۔