اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ، ان کی تر سیلات زرکااستحکام معیشت میں اہم کردار: گورنر پنجاب 

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ، ان کی تر سیلات زرکااستحکام معیشت میں اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن) برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں خصو صی ملاقات کی، وفد میں محمد ارشد ملک، لیگل ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری عنصر محمود ایڈوو کیٹ، بزنس کونسل برطانیہ کے چیئرمین خالد محمود چوہدری،سنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب محمود الحق ڈوگر شامل تھے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کی ورلڈ وائڈ تنظیم سازی کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد نے گورنر پنجاب کو تار کین وطن کو در پیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی تجارت کے فروغ اور امپورٹ ایکسپورٹ کو بڑھانے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کا قیام،انٹرنیشنل کانفرنس کے جلد انعقاد کا قیام کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی تر سیلات زر کے ذریعے ملک کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)نے اوورسیز تاجر برادری کو ہمیشہ اہمیت دی اور ان کے مسائل حل کیے، حکومت ز یادہ مسائل اور کم وسائل کے با و جود ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی پوری اقتصادی ٹیم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں یکسو ئی سے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی تجربہ کار نے ماضی میں بھی ملک کو معاشی بحرا ن سے نکالا تھا۔ وفد نے کہا ہماری ایکسپورٹ کوالٹی اشیا کو پوری دنیا میں بہترین کوالٹی کی وجہ سے کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا اوورسیز پاکستانی تاجروں کی طرف سے پاکستانی چاول، آم، کنو اور دوسری مصنو عا ت کو برآمد کر کے معیشت پر اچھے اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی تاجروں نے ہمیشہ کوالٹی کو ترجیح دی، اسی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،جس کی ایک مثال فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہونیوالی پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال اور دیگر مصنوعات ہیں۔ گورنر پنجا ب نے اوورسیز پاکستانیوں کو د رپیش مسائل کو وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
گورنرپنجاب

مزید :

صفحہ آخر -