کانسٹیبلز کی 1667 اسامیوں کیلئے 30 ہزار امیدواروں کا تحریری امتحان 

کانسٹیبلز کی 1667 اسامیوں کیلئے 30 ہزار امیدواروں کا تحریری امتحان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر اقتدار کی کیپیٹل پولیس میں پاکستان کے سب سے بڑے کانسٹیبلان کی بھرتی کے عمل میں ملک بھر سے 30 ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کیپیٹل پولیس میں کانسٹیبلوں کی 1667 خالی اسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے، نئی بھرتی گزشتہ 5 برسوں سے نفری کی کمی کو پورا کرے گی، سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سکیورٹی، سی پی او سیف سٹی کا بھرتی کے عمل میں اہم کردار ہے۔سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر، سی پی او آپریشنز نے بھی بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا، امتحانات کے تمام مراحل کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی طرف سے تمام انتظامی افسروں کو شاباش دی گئی، امیدواروں کی طرف سے نظم و ضبط کی پاسداری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
 کانسٹیبلز کی بھرتی

مزید :

صفحہ آخر -