چیف الیکشن کمشنر نااہل،نالائق اور نکھٹو ہیں،علی نواز اعوان

چیف الیکشن کمشنر نااہل،نالائق اور نکھٹو ہیں،علی نواز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر کا آئینی طور پر صرف ایک کام الیکشن کروانا ہے،چیف الیکشن کمشنر نااہل نالائق اور نکھٹو ہیں سلطان سکندر راجہ صاحب اپنے نام کا پاس کرتے ہوئے استعفی دے دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں ہم نے آرڈیننس لائے پی ڈی ایم نے پہلے بھی عدالت آکر الیکشن رکوایا چیف الیکشن کمشنر تو بلدیاتی انتخابات بھی نہیں کرواسکے بلدیاتی الیکشن کے ووٹنگ کے علاوہ  تمام مراحل مکمل ہو چکے تھے ابھی تک جو قانون منظور ہوا ہی نہیں اس پر الیکشن روکنے کا کہا گیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے جمہوریت کا الاپ الاپنے والے جمہور کے پاس نہیں جانا چاہتے ہم اسلام آباد ہائیکورٹ سے توقع کرتے ہیں کہ سکندر سلطان راجہ کے خلاف کارروائی ہو گی وفاقی حکومت نے کہا ہم چوبیس گھنٹے میں سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے چاہے چور دروازے سے ہی سہی لیکن اپ حکومت ہیں اب اپکا کام ہے عدالتی حکم پر الیکشن کروانا  تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹر ووٹ ڈالنے کیلئے تیارہے الیکشن کمیشن اور حکومت بھاگ گئی یہ سب کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔
علی نواز اعوان

مزید :

صفحہ آخر -