سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے، عائشہ گلالئی

سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے، عائشہ گلالئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 پشاور (آن لائن)جماعت الصْفّہ کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، عمران خان کی آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگیا کہ 2017 میں نے قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی، ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ عمران نیازی مجھے ایسے بیہودہ پیغامات کیسے بھیج سکتا ہے، مغرب میں سیاسی پارٹی کے سربراہ مالی یا اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا جائے تو کارکن خود کہتے ہے کہ استعفی دیں۔ انہوں نے کہا  عمران نیازی میں کوئی شرم و حیاء ہے؟ عمران خان کے دو چہرے ہیں کیونکہ وہ منافق انسان ہے، اْس کا ایک چہرے اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا ہے۔ 
 عائشہ گلالئی

مزید :

صفحہ آخر -